میر رضا کے قتل کے خلاف شارع فیصل نرسری پر احتجاجی مظاہرہ ، قاتلوں کو جلد انجام تک پہنچانے کا مطالبہ

کراچی: تاجر میر رضا کے قتل کے خلاف شارع فیصل پر احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس میں شر نے قاتلوں کوجلد انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کے خلاف نرسری کے مقام پر شارع فیصل پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں مقتول کے اہل خانہ، سول سوسائٹی کے افراد اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور ملزمان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ میر رضا کے قتل کیس میں مجرموں کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے جو کہ ناانصافی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*