میر رضا کیس میں حقائق سامنے لانے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبران ناصر

نوجوان میر رضا کے والد رضا میر کے وکیل جبران ناصر نے کہا ہے کیس کے حقائق سامنے لانے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ 

 میر رضا کیس کے لیے قائم نئی تفتیشی ٹیم اجلاس  آج ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن عامر فاروقی کی زیر صدارت ہوا جہاں میر رضا کے والدین، بہن اور وکیل جبران ناصر بھی شریک ہوئے۔ 

اجلاس کے بعد میر کے والد کے وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 11 دنوں میں جس سرکاری افسر نے اپنا کام کیا، تنقید اسی پر ہو رہی ہے،  میر رضا کیس میں حقائق سامنے لانے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،  ڈاکٹر سمیہ کو تنقید کا نشانہ بنانا ناانصافی ہے۔ 

جبران ناصر نے کہا کہ  میڈیکل بورڈ عدالت کے حکم پر قائم کیا گیا، چند افراد نے جلد بازی میں کیس کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی، سندھ حکومت نے اپنی غلطی کی اصلاح کی اور تحقیقات کا رخ درست کیا، حکومت نہیں بلکہ غلط مؤقف اختیار کرنے والے افراد ناکام ہوئے ہیں، حقائق سامنے آنے کے بعد قتل کے شواہد کو تسلیم کیا گیا۔ 

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*