میر رضا کیس: سندھ حکومت کا جے آئی ٹی تشکیل دینے اور پولیس افسران کے خلاف انکوائری کا فیصلہ

کراچی (21 اکتوبر 2026): میر رضا کیس میں سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن سفارش پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزرا پر مشتمل کمیٹی نے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات کر کے تجاویز پیش کر دیں۔ جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر نامزد پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کے خلاف بھی انکوائری ہوگی۔

عرفان بلوچ کی سربراہی میں میر رضا کیس کی جے آئی ٹی تشکیل دی جائے گی جس میں آئی ایس آئی، آئی بی سمیت دیگر حکام شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر پولیس تفتیشی ریفارم کیلیے پلان بھی مرتب کیا جائے گا۔

انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں کیا کہا گیا؟

گزشتہ روز انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ میں میر رضا کی موت کو قتل قرار دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق میر رضا کی موت خودکشی نہیں قتل تھا، گولی کا راستہ، غیر معمولی مقام، لاش ملنے کی جگہ پر خون کا ملنا، تیزاب سے جلنے کے نشانات، خون میں بے ہوشی کی دوا کی موجودگی خودکشی کی نفی کرتے ہیں۔

کمیشن کی رپورٹ کے مطابق میر رضا کی موت کو پہلے خودکشی قرار دیا، بعدازاں قتل کا معاملہ سامنے آیا، پولیس موت کو خودکشی قرار دینے کے مؤقف پر قائم رہی، پولیس کا خودکشی کا مؤقف دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مطابقت نہیں رکھتا، پولیس نے مفروضہ قائم کیا میر رضا نے سامنے سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔

ڈاکٹر اسامہ کی دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پہلے معائنے کے اس مشاہدے کی تردید کی گئی۔ گولی سامنے سے جسم میں داخل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ سامنے سے گولی مار کر قتل نہیں کیا جا سکتا، ڈاکٹر اسامہ اور ان کے ساتھیوں کے طرزِ عمل نے بھی پولیس کے مؤقف کو تقویت دی، پولیس ذرائع سے منتخب ڈیجیٹل شواہد میڈیا میں لیک ہونے سے عوامی سطح پر قیاس آرائیوں کو فروغ ملا۔

شواہد کے افشا ہونے کے نتیجے میں حکومت مخالف بیانیے نے جنم لیا۔ موت خودکشی تھی یا قتل پولیس کی ذمہ داری تھی معاملے کی مکمل اور پیشہ ورانہ تفتیش کرتی، پولیس کا مفروضہ غیر تصدیق شدہ ٹیکسٹ پیغامات پر مبنی تھا، پولیس کا مفروضہ ایس ایچ او عدیل افضال کی منتخب فوٹیج، ڈاکٹر اسامہ کی رپورٹ پر مبنی تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*