میر رضاکو آخری بار گھر سے لیجانے والا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور منظر عام پر آگیا

نوجوان میر رضا کو آخری بار اس کے گھر سے گلستان جوہر لے جانے والا آن لائن ٹیکسی سروس کا ڈرائیور احسان اللہ منظرعام پر آگیا ہے۔

ڈرائیور احسان اللہ نے نمائندہ جیونیوز ذیشان شاہ کو بتایا کہ میر رضا کے ساتھ ہم طارق روڈ، بہادرآباد، اسٹیڈیم روڈ، ڈالمیا سے ہوتے ہوئے گلستان جوہر پہنچے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میر رضا کی رائیڈ کا ریکارڈ میری کمپنی اور موبائل ایپ میں بھی موجود ہے۔

یاد رہے کہ میر رضا قتل کیس کی کیمیکل ایگزامن اور ڈی این اے رپورٹ کی کاپیاں جیو نیوز نے حاصل کرلی ہیں، رپورٹ کے مطابق میر رضا پر تشدد کیا گیا اور شناخت مٹانے کی بھی کوشش کی گئی، میر رضا کے ہاتھوں کے فنگر پرنٹ بھی موجود نہیں تھے۔

رپورٹ کے مطابق میر  رضا کی شرٹ کے پچھلے حصے پر گولی کا سوراخ تھا،  شرٹ کے سامنے بھی گولی کا بڑا سوراخ موجود تھا، کیمیکل رپورٹ میں شرٹ سے تیزاب کے ذرات بھی ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*