میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے خواجہ اجمیر نگری کو منگھوپیر سے ملانے والی نئی سڑک کا افتتاح کر دیا

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی (KMC) کی جانب سے ضلع وسطی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری کو ضلع غربی کے علاقے منگھوپیر سے جوڑنے والی جدید تعمیر شدہ سڑک کا افتتاح کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے میئر کراچی نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر سے قبل پانی، سیوریج اور ڈرینج کی لائنوں کو مکمل تبدیل کیا گیا جبکہ اسٹریٹ لائٹس کا بھی نیا نظام نصب کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افتتاح کے موقع پر علاقہ مکینوں اور بچوں نے 40 سال بعد ہونے والے اس اہم ترقیاتی کام کو بے حد سراہا اور یہ تقریب ایک چھوٹے سے جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*