مہنگائی کیخلاف پیپلزپارٹی 27 فروری کو لانگ مارچ کا آغاز کررہی ہے، شیری رحمان

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری، بدحالی، بدانتظامی اور کرپشن کے خلاف پیپلز پارٹی 27 فروری کو کراچی سے لانگ مارچ کا آغاز کر رہی ہے۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اس نااہل حکومت کے خلاف ہر شہری پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں شامل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو نہ گھبرانے کے مشورے دینے والے آج کل اپنی کابینہ کو نہ گھبرانے کے مشورے دے رہے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 سے 12 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرنے جا رہی ہے۔

نائب صدر کا کہنا ہے کہ اس وقت پیٹرول کی قیمت پہلے ہی 148 روپے فی لیٹر ہے جبکہ 3 سال میں اس حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 53 روپے کا اضافہ کیا ہے، دو سال مزید رہے تو پیٹرول خریدنا مشکل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مجموئی مہنگائی کی شرح 13 فیصد، ہفتہ وار مہنگائی کہ شرح 18.42 فیصد اور کم آنے والے طبقے کے لئے مہنگائی 20 فیصد سے اوپر ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ناقابل قبول ہے، حکومت کرسی بچانے میں مصروف ہے، عام آدمی کی مشکلات کا ان کو اندازہ بھی نہیں ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*