مہران ٹاؤن میں لکڑی کا گودام جل کر خاک

کورنگی میں آتشزدگی کے واقعات میں پھر اضافہ، انتظامی نااہلی کی وجہ سے بھاری مالی اور جانی نقصان کا سامنا

سیکٹر 6/i آئی نزد مبارک ٹینٹ کی بیک سائیڈ پر گودام میںخوفناک آگ لگ گئی ۔آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں

5 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فائر بریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیوںاور پرائیویٹ پانی ٹینکرں کی مدد سے آگ پرقابو پالیا گیا

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بڑی مقدار میں لکڑی جل کر خاکستر، کئی واقعات کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی، علاقہ مکین

کراچی ( کرائم رپورٹر ) کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں لکڑی کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی 5 گھنٹے کہ بعد فائر بریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیوںاور پرائیویٹ پانی ٹینکرں کی مدد سے آگ پرقابو پالیا گیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ مہران ٹاﺅن کہ اندر رہائشی پلاٹوں پر غیر قانونی گودام اور کارخانے بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آتشزدگی واقعات دوبارہ شروع ہوگئے ہیں ۔ان غیر قانونی گودام اور کارخانوں میں آگ لگنے کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں جس سے جانی و مالی نقصان ہوچکا ہے مگر ہر بار کی طرح انتظامیہ خاموش تماشائی دیکھائی دیتی ہے تازہ واقعے میں کورنگی کے علاقے مہران ٹاو¿ن سیکٹر 6/i آئی نزد مبارک ٹینٹ کی بیک سائیڈ پر خوفناک آگ لگ گئی آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آدھے گھنٹے کہ بعد موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پالیاگیا مقامی لوگوں کے مطابق یہ ایک لکڑی کا گودام ہے جہاں پر کافی مقدار میں لکڑی موجود تھی جس میں اچانک آگ لگ گئی۔جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر انتظامیہ کی مسلسل نااہلی کی وجہ سے آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ دیکھائی دیتا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*