مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کو نئے نوٹسز کیوں جاری ہوئے؟ جیو نیوز نے پتہ لگالیا

لاہور: اداکارہ مومنہ اقبال اور ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے درمیان تنازع کے معاملے پر جیو نیوز نے دونوں کو جاری نوٹسز کا پتہ چلا لیا۔

جیو نیوز مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کو نوٹسز جاری کیے جانے کی وجوہات سامنے لے آیا، این سی سی آئی اے نے مبینہ طور پر اہم نجی معلومات چھپانے کے باعث دونوں کو نوٹسز جاری کیے۔

ذرائع کے مطابق موبائل فونز کے فارنزک پر چیٹس اور ویڈیو سامنے آئیں جو پہلے تفتیشی ادارے کو نہیں دی گئیں، فارنزک ڈیٹا میں سامنے آنے والی ویڈیو مختلف افراد کو بھیجے جانے کا بھی انکشاف ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی جے آئی ٹی ایک ماہ میں رپورٹ ڈی جی این سی سی آئی اے کو پیش کرے گی، جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد چالان عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔

یاد رہے کہ این سی سی آئی اے نے نئے ڈیجیٹل شواہد پر مومنہ اقبال اور ایم پی اے ثاقب چدھڑ کو دوبارہ نوٹس جاری کیے ہیں اور نئے شواہد سامنے آنے پر ازسرنو تحقیقات کے لیےخصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی بنائی ہے۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق خصوصی ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹرعہدے کے افسر کریں گے، ٹیم نئے ڈیجیٹل شواہد، سابقہ ریکارڈ اور دیگر متعلقہ معلومات کا جائزہ لےگی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*