موجودہ حالات کی ذمے دار سیاسی قیادت اور اسٹیبلشمنٹ ہیں، شاہد خاقان

آج سیاست انتقام، گالیاں دینے اور ایک دوسرے کی بے عزتی کا نام ہے، پریس کانفرنس

ہمارے سیاسی نظام میں وہ صلاحیت نہیں کہ عوام کے مسائل حل کرے،، مفتاح اسماعیل

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی نظام میں وہ صلاحیت نہیں کہ عوام کے مسائل حل کرے، ملک جن مسائل کا شکار ہے ان حالات کے سیاسی قیادت اور اسٹیبلشمنٹ سب ذمہ دار ہیں۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں مفتاح اسماعیل، نواب زادہ حاجی لشکری رئیسانی اور مصطفی نواز کھوکھر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے سیاسی نظام میں وہ صلاحیت نہیں کہ عوام کے مسائل حل کرے، آج سیاست اصل میں انتقام، گالیاں دینے اور ایک دوسرے کی بے عزتی کرنے کا نام ہے، ہماری کوشش ہے کہ ایسے غیر سیاسی فورم پر ان مسائل کا حل عوام کے سامنے رکھا جائے، معاشی بدحالی اور سیاسی کشمکش میں یہ مسائل حل نہیں ہوں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ معیشت کے لیے کوئی معجزاتی حل نہیں، ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، ان حالات کے سیاسی قیادت اور اسٹیبلشمنٹ سب ذمہ دار ہیں، میں یہاں اپنی جماعت اور حکومت کا دفاع کرنے نہیں آیا لیکن پچھلے بیس سال کی خرابیوں کا ازالہ 8 ماہ میں ممکن نہیں۔سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کو 21 ارب ڈالر کے قرضے واپس کرنے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*