منگھوپیر میں 16 سالہ بچے کا قتل، وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کا نوٹس اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے منگھوپیر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے اور اس کے بعد ہونے والے احتجاج کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ جدید تکنیکی ذرائع اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کو مؤثر بناتے ہوئے ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے ایس ایس پی ویسٹ کو ذاتی طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کرنے، لواحقین کے تحفظات سننے اور باہمی گفت و شنید کے ذریعے احتجاج ختم کروانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*