ملیکہ بخاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

ملیکہ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ 

رہائی کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کےلیے 9 مئی کے واقعات تکلیف دہ ہیں۔ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات ہوں گی تو چیزیں سامنے آئیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہتی ہوں بحثیت وکیل پاکستان میں اہم کردار ادا کروں۔

انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزاروں۔

ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔

خیال رہے کہ ملیکہ بخاری کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔ 

جیل انتظامیہ کے مطابق ملیکہ بخاری کے تھری ایم پی او آرڈر منسوخ ہونے کے بعد رہا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے ملیکہ بخاری کے تھری ایم پی او آرڈر منسوخ کیے گئے تھے۔

ملیکہ بخاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان کچھ میں کریں گی۔

علم میں رہے کہ ملیکہ بخاری کو نقص امن کے خدشے کے تحت جیل میں نظر بند کیا گیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*