
ملک میں آج مسلسل پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے جب کہ 10 گرام سونا 4800 روپے سستا ہوگیا ہے۔
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 800 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 84 ہزار 175 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ فی اونس سونا 56 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 258 ڈالر کی سطح پر آگیا، جس کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے۔
اس سے قبل بدھ کے روز 1800 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 936 روپے روپے پر آگیا تھا۔
قبل ازیں قبل منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے ہوگئی تھی۔
پاکستان میں سونے کی قیمت رواں ماہ مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے۔ ستمبر کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 43 ہزار 647 روپے سے 4 لاکھ 59 ہزار 540 روپے کے درمیان رہی۔
سونا روایتی طور پر سرمایہ کاری کا ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے اور عالمی سطح پر اس کی قیمت پر افراط زر، شرح سود، معاشی حالات اور عالمی مالیاتی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیاں اثرانداز ہوتی ہیں۔ غیر یقینی معاشی حالات میں سرمایہ کار اکثر سونے کی جانب بھی رخ کرتے ہیں۔
پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ کے ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
