ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید نیچے آگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 300 روپے کم ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 28 ہزار 900 روپے ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 257 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 10 ہزار  511 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 1925 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*