ملک بھر میں طویل بریک ڈاؤن کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی بحال ہو گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں ہونے والے طویل بریک ڈاؤن کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی بحال ہونا شروع ہو گئی۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے مطابق کالا شاہ کاکو اور نارنگ منڈی گرڈ سٹیشنز سے بجلی بحال ہو گئی، کالا شاہ کاکو سے لیسکو کے گرڈ سٹیشنز کو سپلائی شروع کی جائے گی، جس کے بعد امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ 1 گھنٹے بعد لاہور میں بجلی بحال ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئیسکو ریجن میں مختلف گرڈ سٹیشنز سے منسلک 90 فیڈرز پر بھی بجلی بحال ہو گئی، سسٹم کو اوور لوڈنگ سے محفوظ رکھنے کیلئے فیڈرز کو مرحلہ وار بحال کیا جا رہا ہے، گدو سے منسلک میپکو کے مزید گرڈ سٹیشن کو بجلی کی فراہمی بحال ہو گئی ہے۔

میپکو حکام کے مطابق 132 کے وی جام پور، فاضل پور، ڈی جی خان 1، داجل اور سنجر پور گرڈ سٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی بحال ہو گئی ہے، وارسک ڈیم اور اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی موجود ہے، سیپکو کا بھی کہنا ہے کہ کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کی جا رہی ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی ہو چکی ہے، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ اور خیر پور ناتھن شاہ کے علاقوں میں میں بجلی بحال ہو گئی ہے۔

کیسکو ترجمان کے مطابق سبّی 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن سے سبی تک بھی بجلی بحال ہو گئی ہے، اس وقت کوئٹہ شہر کو 132 کے وی سبی ٹرانسمشن لائن سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے جس کے بعد کوئٹہ کے تمام گریڈ سٹیشنز کو بجلی فراہمی بحال ہو چکی ہے۔

ڈیرہ مراد جمالی، روجھان جمالی اور گنداخہ، بھاگ، جھل مگسی، اُستہ محمد، صحبت پور، سوئی، سبّی، ڈھاڈر، مچھ اور دروازہ گریڈ سٹیشنز کی بجلی بھی بحال ہو گئی ہے، 220 کے وی دادو خضدار اور ڈیرہ غازی خان لورالائی ٹرانسمشین لائنز کی بحالی کے بعد صورتحال میں بہتری آئے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*