ملزمان اطہر متین کو نہیں لوٹ رہے تھے، ایس ایس پی سینٹرل

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ملزمان صحافی اطہر متین کو نہیں بلکہ کسے دوسرے شہری کو لوٹ رہے تھے۔

پولیس کے مطابق کے ڈی اے چورنگی کے قریب مسلح ملزمان ایک شہری کے ساتھ لوٹ مار کر رہے تھے کہ اطہر متین نے ملزمان کی موٹر سائیکل کو اپنی گاڑی سے ٹکر ماری جس سے ملزمان گر پڑے۔

اس کے بعد ایک ملزم نے اطہر متین پر گولی چلائی جو جان لیوا ثابت ہوئی، جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کی گولی کا ایک خول بھی ملا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ ملزمان نے قریب سے ایک موٹر سائیکل چھینی اور فرار ہوگئے، پولیس نے جائے وقوعہ سے ملزمان کی موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے مزید بتایا کہ جس شہری سے موٹر سائیکل چھینی گئی اس کا بیان لے لیا ہے، جس شہری سے ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے وہ موقع سے نہیں ملا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*