مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان اور شیراز کا عدالتی نوٹس وصول کرنے سے انکار

کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان اور شیراز نے عدالتی نوٹس وصول کرنے سے انکار کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے اسپیڈی ٹرائل کی درخواست پر سماعت ہوئی جہاں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ملزم ارمغان اور شیراز نے عدالتی نوٹس وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ 

سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس وصول نہ کرنے پر ملزمان پر حیرت کا اظہار کیا اور جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ یعنی کہ ملزم عدالت کا نوٹس وصول ہی نہیں کررہا۔

اس پر  افتخار شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملزمان نے دوسری بار عدالت کا نوٹس وصول نہیں کیا۔

عدالت نے کہا کہ ملزمان نوٹس بھی وصول نہیں کررہے اور ٹرائل کورٹ بھی جج کی عدم تعیناتی پر خالی ہے۔ 

بعد ازاں عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ 

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*