مارچ اور دھرنے ختم کریں تو بات ہو سکتی ہے، وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کو ایک بار پھر مشروط مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن مارچ اور دھرنے ختم کرے تو ان کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال کی مسلسل محنت اور ٹیم ورک کے نتیجے میں ملکی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کیا گیا ہے اور میکرو اکنامک استحکام حاصل ہوا ہے؛ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ماضی میں مذاکرات کو کامیاب بنانے کی تمام تر حکومتی کوششیں بار آور ثابت نہیں ہو سکیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*