لیمارکیٹ: بلڈر کے دفتر پر دستی بم حملہ

گڈاپ سعید آباد ، زمان ٹاؤن، اور سخی حسن میں فائرنگ سے چار شہری زخمی ہوکر اسپتال پہنچ گئے

گینگ وار کے بھتہ گروپ نے دھمکی دینے کے لیے بم پھینکا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا

بم اندر سے خالی تھا، لیاری گینگ وار کارندے نے دن میں بھتہ مانگا تھا، عزیز بلڈر، مزید تحقیقات جاری

کراچی ( کرائم رپورٹر) لیمارکیٹ میں گینگ وارکے بھتہ گروپ نے بلڈر کے دفتر کے باہر دستی بم پھینک دیا جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا گڈاپ سعید آباد ، زمان ٹاؤن،: سخی حسن میں فائرنگ سے چار شہری زخمی کھارادر سے نعش ملی تفصیلات کے مطابق لی مارکیٹ نعمت کدا ہوٹل کے قریب ایمان سٹی پروجیکٹ کے دفتر کے باہر نامعلوم ملزمان دستی بم پھنک گئے پولیس نے مقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کی پولیس کے مطابق بم اندر سے بالکل خالی تھا صرف ظاہری ساخت ٹھیک تھی لی مارکیٹ میں دستی بم برآمدگی کے بارے میں ., ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار. نے بتایا کہ : ابتدائی معلومات کے مطابق 2 نہ معلوم لڑکے عزیز نامی بلڈر کے دفتر کے باہر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے عزیز نامی بلڈر سے معلومات کیں تو انہوں نے بتایا کہ دوپہر کو لیاری گینگ وار کا بھتہ خور بھتہ طلب کر رہا تھا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا, شاید یہ ان کے ساتھیوں نے کیا ہو معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں, CCTV فوٹیجز بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں : برآمدہ دستی بم امریکن ساختہ ہے, اور بم ناکارہ ہے اس کی کوئی پن وغیرہ نہیں ہے اس واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے, واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا, ادھر گڈاپ سٹی عثمانیہ ریسٹورینٹ کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے عبالحکیم زخمی ہوگیا سعید آباد کے علاقے بلدیہ سیکٹر نائن سی فٹبال اسٹیڈیم کے قریب اندھی گولی لگنے سے 50سالہ شخص شمریز ذخمی ہوگیا جسے سول ہوسپٹل منتقل کیا جارہا ہے زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری جمعہ گوٹھ بابا فرید مسجد کے قریب داکوؤں نے لوٹ مار میں مزاحمت پر18سالہ نوجوان محمد شاداب ولد محمد شہاب کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا : سخی حسن شادمان ہال کے اندر نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے سالہ نوجوان زاہد احمد ولد شاکر احمد زخمی ہوگیا جسکو عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا کھارادر کتیانہ میمن ہسپتال کے قریب فٹ پاتھ سے 70سالہ شخص کی لاش ملی جسکو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا< >

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*