لیاری میں مشترکہ کارروائی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پاکستان رینجرز (سندھ) اور ایس آئی یو پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری کے علاقے سے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم نعیم عرف بوس کو گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق لیاری کے بدنام زمانہ گینگسٹر شاہنواز عرف گولڈن اور بالاچ بلوچ گروہ سے ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم 2021 میں مذکورہ گروہ میں شامل ہوا اور لیاری کے علاقوں بغدادی اور کلری میں بھتہ وصولی، اسلحے کی ترسیل اور جرائم پیشہ سرگرمیوں میں سرگرم رہا۔ملزم نجی بلڈرز اور دیگر کاروباری افراد کی معلومات اکٹھی کر کے بھتہ مافیا کے سرغنہ کو فراہم کرتا تھا، جبکہ بھتہ نہ دینے کی صورت میں فائرنگ جیسے سنگین جرائم میں بھی ملوث رہا ہے۔دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لیاری میں ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم ایک عادی مجرم ہے اور اس کے خلاف تھانہ بغدادی میں مقدمات بھی درج ہیں۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کارروائی کے لیے ایس آئی یو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*