قبضہ گروپ پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیئے ورنہ اس ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، شیخ رشید

حکومت کے پاس سیاسی عیاشیوں کے لئے پیسے ہیں الیکشن کے لئے پیسے نہیں

بڑی عدالتی جنگ شروع ہونے جارہی ہے آر یا پار ہوجائے گا، سابق وفاقی وزیر

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 2 اسمبلیاں اس لئے تحلیل کی تھیں کہ 90 روز میں انتخاب ہوں گے ایک ہفتے میں قبضہ گروپ پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیئے ورنہ اس ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سوموار تک الیکشن کمیشن کے ا?ئینی بحران کے فیصلے کا پتہ لگ جائے گا، ن لیگ کی 8 اکتوبر کو بھی الیکشن کی نیت نہیں کیونکہ عوام ان سے سیاسی انتقام لیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ آج ساڑھے 3 بجے زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کروں گا، ایک طرف عمران خان سے گرینڈ سیاسی ڈائیلاگ چاہتے ہیں، دوسری طرف گرفتاریاں اور مینار پاکستان جلسے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، ان کا مسئلہ اب آئی ایم ایف ہے نہ غریب کی بھوک ہے، عمران خان کے کلین سویپ کا خوف ہے۔اپنے ٹویٹ میں عوامی ملسم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ بڑی عدالتی جنگ شروع ہونے جارہی ہے آر یا پار ہوجائے گا، ان کا مسئلہ نہ سیکیورٹی ہے نہ پیسے ہیں، اپریل میں الیکشن نہیں ہوسکتے تو اکتوبر میں پیسے کہاں سے آئیں گے؟ پہلے ملک معاشی سیاسی اور اقتصادی طور پر تباہ ہوتے ہیں، ا±س کے بعد ٹوٹ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے اناڑیوں کو کھلاڑی بنا کے بٹھا دیا ہے جن کو گھر والے نہیں جانتے تمام سیاسی عیاشیوں کے لئے پیسے ہیں الیکشن کے لئے پیسے نہیں ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*