‏‎قبضہ مافیا کا حملہ ‎مختار کار جاں بحق

حکومتی ٹیم پر مشتعل افراد نے فائرنگ کی، پتھر بھی برسائے،گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، علاقہ میدان جنگ بن گیا،4اہلکارزخمی،پولیس مدد کو نہ آئی آپریشن روکنا پڑ گیا

بلاول بھٹوکی اعجازچانڈیوکے بھائی سے تعریت،وزیراعلیٰ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی،چیف سیکریٹری کا بھی نوٹس،ایم کیو ایم کا اظہار افسوس،ریونیوملازمین کاہڑتال کااعلان

کراچی ( کرائم رپورٹر :راو عمران اشفاق ) سرجانی ٹاو¿ن کے علاقے روزی گوٹھ میں سیلانی ویلفیئر کی جانب سے بنائے گئے گھروں پر ہونے والا قبصہ ختم کرانے کےلیے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کا ضلعی انتظامیہ، اینٹی انکروچمنٹ پر حملہ، فائرنگ اور پتھراو¿سے علاقہ میدان جنگ بن گیا، ملزمان کی فائرنگ سے مختارکار جاں بحق جبکہ فائرنگ اور پتھر لگنے سے پولیس اہلکارسمیت 4افرادزخمی ہوگئے جبکہ متعددگاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے مختار کا ر کی ہلاکت کے خلاف ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ ملازمین کی جانب سے سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا، مختار کار کی ہلاکت کے باوجود طاقتور مافیا سے قبضہ ختم نہ کروایا جاسکا علاقہ پولیس مدد کو نہ آئی آپریشن روکنا پڑ گیا، تفصیلات کے مطابق سرجانی حدود خدا کی بستی روزی گوٹھ پاکستان چوک کے قریب ضلعی انتظامیہ، اینٹی انکروچمنٹ کا عملہ سیلانی ویلفیئر کی جانب سے بنائے گئے گھروں پر ہونے والا قبصہ ختم کرانے گئے۔ ڈی سی ویسٹ کا عملہ اور اینکروچمنٹ پولیس نے تجاوزات مسمار کرانا شروع کیں۔ ذرائع کے مطابق انکروچمنٹ کی نفری پہنچتے ہی لینڈ گریپرز نے عوام کو اشتعال دلایا جس کے نتیجے میں ہونے والا تصادم کے کے نتیجے میں 3پولیس اہلکارزخمی ہوگئے جبکہ متعددگاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اورموقع پر بھگدڑمچ گئی،اس ہی دوران نامعلوم افراد نے انکروچمنٹ ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مختیا رکار منگھوپیر اعجازاحمدچانڈیو اور انکا ڈرائیورسعیدعالم زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال پہنچایا گیا ،جہاں دوران علاج زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے اعجازاحمد چانڈیو چل بسے مقتول کو ایک گولی سینے پر ایک بازو پر لگنے سینے پر لگنے والی گولی جان لیوا بنی ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے فائرنگ کی زد میں آکر ٹپے دار ، اور ایک اینکروچمنٹ کا اہلکار بھی زخمی ہوا فائرنگ کے واقعے میں شاول چلانے والا شخص ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہوافائرنگ کے واقعے میں ایک تحصیل دار اور ڈیسی آفس کا ملازم بھی زخمی ہوا: پتھراو¿ سے بھی چند افراد اور بھی زخمی ہوئے ہیں مقتول پیپلا پارٹی کے رکن اسمبلی ممتاز چانڈیو کے چچا زاد بھائی ہیں ایس ایس پی ویسٹ فیصل بشیر میمن کے مطابق واقعہ سرجانی ٹاو¿ن تھانے کی حدود تیسر ٹاو¿ن کے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ میں فلاحی پلاٹوں کی زمین پر قبضہ کرنے والے مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران پیش آیا فیصل بشیر میمن کے مطابق ضلعی انتظامیہ، اینٹی انکروچمنٹ کا عملہ اور سرجانی ٹاو¿ن پولیس موقع پر پہنچی اور ایک زیر تعمیر دکان کو مسمار کرنا شروع کیا کہ قبضہ مافیا کے لوگ وہاں جمع ہوگئے انہیں منتشر کرنے کیلئے اینٹی انکروچمنٹ سیل کے عملے نے کارروائی کی، اس دوران جمع ہونے والے افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں مختار کار منگھوپیر اعجاز چانڈیو، ایک تحصیل دار اور ایک سرکاری ملازم زخمی ہوئے انہیں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے مختار کار اعجاز چانڈیو کی موت کی تصدیق کردی۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے کے بعد آپریشن روک دیا گیا تھا۔ ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے اور ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی،اینٹی انکروچمنٹ حکام کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ضلع غربی نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لیے خط لکھا تھا،حکام نے بتایا کہ جیسے ہی عملے نے کام شروع کیا تو فائرنگ شروع ہوگئی،پولیس کے مطابق مقتول پاکستان پیپلزپارٹی اندرون سندھ کے رکن اسمبلی ایم پی اے ممتاز چانڈیو کے بھائی تھے،پولیس کے مطابق فائرنگ سےجاں بحق مختیارکاراعجازاحمد چانڈیوکاآبا ئی تعلق نوشہروفیروز کے شہر مٹھیانی سے تعلق رکھتے تھے،مقتول چاربچوں کاباپ اورگلستان جوہرکارہائشی تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی تدفین آبائی علاقے میں کی جائےگی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سرجانی واقعے کی کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی، واقعہ پر آئی جی کراچی کو ہدایات دیں ہیں کہ لینڈ گریبر ز کو جلد گرفتار کیا جائے،چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نےرکن سندھ اسمبلی ممتاز چانڈیو سے ان کے چچازاد بھائی مختارکار اعجاز چانڈیو کے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت کیا ہے ،دریں اثناچیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے واقع کا نوٹس لے لیا، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈپٹی کمشنر ویسٹ سے رپورٹ طلب اینٹی انکروچمنٹ اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔ادھر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا سرجانی ٹاو¿ن میں اینٹی انکروچمنٹ ڈرائیو کے دوران ریونیو افسران پر فائرنگ کی شدید مذمت فائرنگ سے جانبحق مختار کار کے لئے دعائے مغفرت اور فائرنگ سے زخمی افسران و ملازمین کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*