فی تولہ سونے کی قیمت 1,600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 1600 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 165 ڈالر کی سطح پر آ گیا؛ عالمی مارکیٹ میں کمی کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1,600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 1,372 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 76 ہزار 402 روپے ہو گئی ہے، جبکہ فی تولہ چاندی 81 روپے کی کمی کے ساتھ 6,175 روپے اور 10 گرام چاندی 5,294 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*