فی تولہ سونے کی قیمت میں 5600 روپے کی بڑی کمی، نئی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 736 روپے مقرر

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی اور عالمی صرافہ بازار میں سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 5600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 56 ہزار 736 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4801 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 91 ہزار 577 روپے پر آ گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قدر میں 56 ڈالر کی بڑی کمی دیکھی گئی ہے جس سے عالمی قیمت 4342 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*