فی تولہ سونا 2 ہزار 100 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 39 ہزار 936 روپے کا ہو گیا

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دو روزہ اضافے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 2100 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 2 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 936 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 800 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 77 ہزار 174 روپے پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 21 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 174 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 23 روپے کم ہوکر 6 ہزار 532 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ برینٹ خام تیل 1 ڈالر 37 سینٹ سستا ہوکر 103 ڈالر 35 سینٹ فی بیرل پر آگیا، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 30 سینٹ کی کمی سے 90 ڈالر 55 سینٹ فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*