فی الحال کسی مرد کے ساتھ کی ضرورت نہیں،سجل علی

اگر مستقبل میں ملتا ہے تو اچھی بات ہے، لیکن یہ ضروری نہیں ہے

لڑکیوں کو شادی کے نام پر ایک باکس میں قید نہیں کرنا چاہیے۔ انٹرویو

کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بین الاقوامی شہرت یافتہ خوب رو اداکارہ سجل علی نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی زندگی میں کسی مرد کے سہارے کی ضرورت نہیں لیکن اگر کسی کا ساتھ ملتا ہے تو اچھا ہے۔ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر نجی چینل (بلاگر) کو اپنی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کے حوالے سے انٹرویو دیتے ہوئے جنوبی ایشا میں لڑکیوں کی شادی کے حوالے سے قائم سوچ پر کھل کر بات کی۔بلاگر نے فلم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشا میں لڑکیوں کی شادی کو دی جانے والے بےجا اہمیت کے حوالے سے اداکارہ کے خیالات پوچھے۔جس پر سجل علی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلاگر کو کہا کہ ا?پ خود بھی یہ جانتی ہیں ایک لڑکی بغیر شادی کئے ہوئے بھی نامکمل نہیں ہے، اگر شادی ہوجاتی ہے تو اچھی بات ہے لیکن اگر نہیں ہوتی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ نامکمل ہے، وہ اپنی ایک مکمل شخصیت کی مالک ہے۔لڑکیوں کو شادی کے نام پر ایک باکس میں قید نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی ان پر زور دینا چاہیے کہ بس عمر ہوگئی ہے یا تعلیم مکمل ہوگئی ہے تو شادی کرلو بلکہ اسے اس بات کی ا?زادی دینی چاہئے کہ جب اسے خود کو محسوس ہو کہ اسے کسی کے ساتھ کی ضرورت ہے تو تب شادی کی جائے۔انہوں نے اسی سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ مجھے اپنی زندگی مکمل کرنے کے لئے فی الحال کسی مرد کے ساتھ کی ضرورت نہیں یہ ویسے بھی مکمل ہے لیکن اگر مستقبل میں کسی کا ساتھ ملتا ہے تو بہت اچھی بات ہے لیکن یہ ضروری نہیں ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*