فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، سیاست سیاسی جماعتوں کا کام ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

محمد عادل خان و دیگر کی آئینی درخواست پر سماعت 5 اکتوبر کو مقرر، حکومت سندھ، محکمہ ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ اور کے ڈی اے سمیت 16 فریقین کو نوٹس جاری

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے دوٹوک موقف اختیار کیا ہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کرنا سیاسی جماعتوں کا کام ہے اور حکومتیں سیاستدان بناتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی سیکیورٹی اور دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہو سکتا اور ملکی سلامتی کے لیے جو بھی اقدامات ضروری ہوں گے، وہ کیے جائیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*