فضل الرحمان چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اور حکومت میں مذاکرات ہو جائیں

اسلام آباد (8 اکتوبر 2026): جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی خواہش ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت میں کسی طرح مذاکرات ہو جائیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں بہتری کیلیے یہی بہتر ہے کہ مذاکرات کیے جائیں اور فضل الرحمان کی بھی خواہش ہے کہ پی ٹی اائی اور حکومت میں کسی طرح سے مذاکرات ہو جائیں۔

کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان بزرگ سیاستدان ہیں ان کی باتیں سنی جاتی ہے اور وہ حالات کی بہتری کے لیے اپنے طور پر کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے مولانا فضل الرحمان سے اے پی سی کے حوالے بات کی تھی اور آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مولانا فضل الرحمان کی ہی تھی۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز حکومتی وفد سے ملاقات کی تھی اور اس کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کا مشورہ دیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*