فرید پبلشرز کے زیرِ اہتمام علی گوہر لودھی کی سوانح عمری ’’گزارتا چلا گیا‘‘ شائع ہوگئی

فرید پبلشرز کے زیرِ اہتمام علی گوہر لودھی کی سوانح عمری ’’گزارتا چلا گیا‘‘ شائع ہوگئی ہے۔ کتاب میں مصنف کی زندگی کے مختلف مراحل، ذاتی تجربات، مشاہدات، جدوجہد اور کامیابیوں کو قلم بند کیا گیا ہے، جو نئی نسل کے لیے رہنمائی اور سیکھنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

کتاب کی تقریبِ رونمائی فریئر ہال لائبریری، کراچی میں منعقد ہوئی، جس کی نظامت معروف ٹی وی اینکر، اداکارہ اور ڈاکٹر شائستہ لودھی نے کی۔ تقریب میں معروف صحافی و مصنف مبشر میر، سینئر صحافی مظہر عباس، اقبال خورشید، محمد ظفران اور دیگر شخصیات نے شرکت کی اور کتاب کی اشاعت کو قابلِ تحسین کاوش قرار دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اپنی زندگی کے تجربات، مشکلات، کامیابیوں اور مشاہدات کو سوانح عمری کی صورت میں محفوظ کرنا حوصلے اور دیانت داری کا تقاضا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کتب آنے والی نسلوں کو زندگی کے تجربات سے سیکھنے اور ماضی کو سمجھنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

مصنف علی گوہر لودھی نے اپنی زندگی کے سفر کو کتابی شکل دینے کا مقصد اپنے تجربات اور یادوں کو محفوظ کرکے آئندہ نسلوں تک پہنچانا قرار دیا۔

فرید پبلشرز کے زیرِ اہتمام اس سوانح عمری کی اشاعت ادبی و صحافتی تاریخ کو محفوظ کرنے کی ایک اہم کاوش ہے، جو قارئین کو علی گوہر لودھی کی زندگی اور تجربات سے روشناس کرائے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*