فارن فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی نے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ ‘غلط’ قرار دے دی

الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کو ناقص اور غلط قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا کہ پینل اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی ہدایات پر شیڈول بینکوں کی جانب سے اسے فراہم کردہ اکاؤنٹس کی مکمل تفصیلات دکھانے میں ناکام رہا۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں ای سی پی کے تین رکنی بینچ کے سامنے حتمی تکنیکی دلائل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے مالیاتی ماہر نجم الثاقب شاہ نے دعویٰ کیا کہ اکاونٹ اسٹیٹمنٹس میں باؤنس ہونے والے چیک کی رقوم کو غلط طریقے سے ظاہر کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے موصول ہونے والی تمام رقم ظاہر شدہ کھاتوں میں جمع کرائی گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*