غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی خاتون عدالت میں پیش

پولیس کے محکمہ انسدادِ دہشت گردی(سی ٹی ڈی) نے چین پاکستان اقتصادی راہداری سے منسلک ہائی وے پر غیر ملکیوں کے قافلے پر خودکش حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار خاتون کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گزشتہ ضلع کیچ کے قصبہ ہوشاب میں نور جہاں بلوچ کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں اور انکے ساتھ موجود خاتون کو گرفتار کر لیا تھا۔

خواتین غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں، دوسری خاتون کی شناخت شائنہ کے نام سے کی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ نور جہاں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے مجید بریگیڈ گروپ سے ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*