غیرملکیوں پر حملے کی کوشش ناکام، مقابلے میں دہشت گرد ہلاک، ساتھی فرار، پولیس اہلکار زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) غیرملکیوں پر حملے کی کوشش ناکام ، پولیس مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک فرار جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح 9 بجے 2 دہشت گردوں نے سکھن تھا نے کی حدودلانڈھی ریڑھی گوٹھ پاک چائنہ پورٹ شپ یارڈ کے قریب جیٹی میں گھسنے اور پاک چائنا شپ یارڈ میں مقیم غیرملکیوں پر حملے کی کوشش کی تھی، پولیس حکام کے مطابق پولیس مقابلے میں ایک نامعلوم دہشت گرد ہلاک ہوگیا، جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی، ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق دہشت گرد کی شناخت نہیں ہوسکی ، عمر35 برس ہے، دہشت گرد نے جیکٹ پہنی ہوئی تھی ، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل اکرم علی ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ، جسے اسپتال منتقل کیا گیا، بم ڈسپوزل یونٹ کو موقع پر طلب کر لیا گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے ایک کلاشنکوف 2 میگزین برآمد کرلیے گئے ۔دریں اثنا پولیس کے مطابق سکھن ریڑھی گوٹھ میں مقابلےمیں ہلاک ہو نے والا دہشت گرد شکل سے غیر ملکی لگتا ہے، دہشت گرد کے قبضے سےایس ایم جی کے گولیوں سے بھرے ہوئے 9 میگزین ایک جیکٹ، فورسز سے مشابہہ ٹوپی ، ایک بیگ اور بھنے ہوئے چنے برآمد ہوئےہیں ۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*