غریب محنت کش کی بیٹی اور بیٹے نے میٹرک میں پوزیشن لے لی، عوامی پریس کلب ملیر کی جانب سے استقبالیہ تقریب

ملیر اسمائیل ملاح گوٹھ کے طلبہ میٹرک میں پوزیشن حاصل کرنے پر عوامی پر یس کلب ملیر کی جانب سے استقبالیہ تقریب میں مینڈ ز کے ڈاکٹر تنویر احمد کے کے میمن ، پر وفیسر مشتاق مہر ، ساجد غلام جو کھیو و دیگر خطاب کر رہے ہیں

کراچی (رپورٹ: سید سجاد علی) میمن گوٹھ کے قریب کچی آبادی میں رہائش پذیر طلبا عزیزاں ملاح اور گل حسن ملاح کو اچھے نمبروں سے میٹرک پاس کرنے کی خوشی میں عوامی پریس کلب ملیر کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سماجی رہنماؤں، ادیبوں اساتذہ و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کی صدارت سماجی تنظیم ہینڈس کے رہنما ڈاکٹر تنویر نے کی جبکہ خاص مہمان پروفیسر مشتاق مہر تھے تقریب کی ابتدا میں کامیاب طالب علم گل حسن ملاح اور عزیزہ ملاح کو سندھ کی ثقافت اجرک، قرآن شریف کے نسخے، کتابیں، تحائف، نقد رقم اور دیگر تحائف پیش کئے گئے اس موقع پر سماجی تنظیم ہینڈس کے رہنما ڈاکٹر تنویر شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آج سندھ میں رہنے والے غریب بچے اور بچی نے محنت کرکے ثابت کیا کہ اگر سندھ کی عوام کو تعلیم کی سہولت میسر ہوں تو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں اور اپنے آپ کو دیگر اقوام کی طرح اہل ثابت کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملیر کے سیاسی سماجی رہنماؤں سمیت ہم تمام لوگوں کا یہ فرض ہے کہ ان بچوں کی مدد کریں پروفیسر مشتاق مہر نے کہا کہ میں گل حسن ملاح اور عزیزہ ملاح کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ان کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی غربت اور پسماندگی سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی بچی اور بچے کو طالب جیسی دولت دی انہوں نے کہا میں کامیاب طالب علم اور طلباء کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ اسی تسلسل سے محنت کرتے رہی تو کامیابی ان کے قدم چھومیگی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے یہ مقام صرف اور صرف تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی سے حاصل کیا ہے زکوات عشرہ کمیٹی ملیر کے چیئرمین خمیسو خان میمن نے کہا کہ یہ بچے لائقِ تحسین ہیں جنہوں نے تعلیمی میدان میں محنت کرکے اپنے والدین کا نام روشن کیا ہے انہوں نے کہا کہ مجھ سے پہلے مذکورہ کمیٹی میں مختص کیے گئے فنڈز غائب ہوجاتے تھے لیکن اب میں یہ کرنے نہیں دونگا اور موجود فنڈز کو مستحقین تک پہچانے کی کوشش کرونگا پریس کلب کے صدر سامی میمن نے کہا کہ عزیزاں ملاح و گل حسن ملاح نے محنت کرکے اپنے والدین کی اعتماد پر پورا اترے انہوں نے کہا کہ جب عوامی پریس کلب کو اطلاع ملی کہ غریب خاندان کے دو بچوں نے اچھے نمبروں کے ساتھ میٹرک پاس کیا ہے تو ہم اپنی ٹیم کے ہمراہ انکے گھر پہنچے لیکن وہاں پہنچ کر ہمیں تعجب ہوا کہ اس خاندان کی نہ اپنی زمیں ہے نہ انکی عارضی جھوپڑیوں بجلی اور پانی کی سہولت میسر ہے ان کی ایسی محرومیاں دیکھ کر ہمیں بہت افسوس ہوا لیکن ان کے بلند جذبہ دیکھ کر ہم نے عوامی پریس کلب ملیر کی جانب سے اس بچے اور بچی کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا اثاثہ ہیں اعلیٰ تعلیمی اداروں تک پہنچانا ہمارا فرض ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میٹرک میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء عزیزاں و گل حسن ملاح نے کہا کہ میں عوامی پریس کلب کی ٹیم کا شکر گزار ہوں کیوں کہ انہوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی اور ہمیں تحائف پیش کئے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں لیکن میرے والدین کی معاشی حالت شاید اس کی اجازت نہ دے انہوں نے کہا اگر سماج میں موجود کسی بھلے انسان کیا حکومت میں میری مدد کی تو میں ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عزیزہ ملا اور گل حسن والا کے والد غلام حسین مولا نے کہا کہ ہم نے اپنی زندگی میں غربت کی وجہ سے بہت محرومیاں دیکھیں ہیں ہمیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس لئے میں نے یہ عہد کر لیا تھا کیا آپ نے بچے اور بچیوں کو اعلی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرو انہوں نے کہا کہ غربت کی وجہ سے میں نے اپنے پیٹ سے پتھر باندھ کر بچوں کی تعلیم جاری رکھیں اس موقع پر سماجی رہنما ساجد غلام جوکھیو، سید رضا شاہ، ظہیر میمن، سلیم جے میمن و دیگر نے خطاب کیا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*