غریبوں کی جھگیاں جل گئیں

گلستان جوہر کے خالی پلاٹ میں جھاڑیوں میں آگ لگ گئی،2گاڑیاں جل کرخاک

گلستان جوہر بلاک 12 میں موجود خالی پلاٹ کی جھاڑیوں میں لگنے والی آگ تین چار جھگیوں تک جا پہنچی

جھگیوں میںافراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جانیں بچائیں، اطراف میں موجود مکانوں کے بجلی میٹرز جل گئے

آگ کی شدت سے بجلی کی تاریں جل کر ٹوٹ گئیں جس کی وجہ سے علاقے کی بجلی معطل کردی گئی، وجہ کا علم نہ ہوسکا

کراچی ( کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خالی پلاٹ میں جھاڑیوں کو آگ لگ گئی جس پر قریب کھڑی دو گاڑیاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔ فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں کی مدد سے 2 گھنٹے میں آگ پرقابو پایا گیا، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔گلستان جوہر بلاک 12 میں موجود خالی پلاٹ کی جھاڑیوں میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پلاٹ میں موجود 3 سے 4 جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جھگیوں میں موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جانیں بچائیں۔آتشزدگی کے باعث پلاٹ کے سامنے کھڑی دو گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں، جس کے نتیجے میں ایک گاڑی کو مکمل جبکہ ایک کو جزوی نقصان پہنچا۔آگ کی شدت سے بجلی کی تاریں بھی جل کر ٹوٹ گئیں جس کی وجہ سے علاقے کی بجلی معطل کردی گئی، آگ سے پلاٹ کے سامنے موجود مکانوں کے بجلی کے میٹرز اور لائٹس بھی جل گئے۔ علاقہ مکینوں نے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچنے کی شکایت کی۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کےالیکٹرک کی ٹیم بھی جائے وقوعہ پہنچی۔جبکہ فائر بریگیڈ نے تین گاڑیوں کی مدد سے 2 گھنٹے میں آگ پر قابو پایا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*