عید الاضحیٰ کے لیے مویشی منڈیوں کا قیام کمشنر کراچی کی منظوری سے مشروط؛ غیر قانونی منڈیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

عید الاضحیٰ پر مویشی منڈیوں کے اجازت نامے کمشنرکراچی کی منظوری سےجاری ہوں گے۔

کمشنر کراچی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منڈیوں کے اجازت نامے پولیس اور ٹریفک پولیس کی مشاورت سے دیے جائیں گے۔

کمشنرحسن نقوی نے اجلاس میں کہا کہ کےایم سی، ٹاؤنز اور کنٹونمنٹ بورڈز منڈیوں کیلئے ڈپٹی کمشنرز سے رجوع کریں گے اور بغیر اجازت قائم مویشی منڈی غیرقانونی قرار دے کر سخت کارروائی ہو گی، شہر میں جگہ جگہ غیرقانونی مویشی منڈیوں کی روک تھام کی جائےگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مویشی منڈیوں کےلیے سیکیورٹی، صفائی اور پارکنگ کے اقدامات کیےجائیں گے ساتھ ہی مویشی منڈی کےلیےمتعلقہ ڈپٹی کمشنر سے تحریری رجوع کرنا لازمی ہو گا۔

گزشتہ سال شہرمیں مرکزی منڈی سمیت کل 14مویشی منڈیوں کی اجازت دی گئی تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*