عمران کی گرفتاری کا خدشہ، PTI کارکنان زمان پارک پہنچ گئے

لاہور میں پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی آج رات گرفتاری کے دعوے کے بعد زمان پارک کے باہر رات گئے پارٹی کارکنان بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔

عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہے اور وہ اپنے لیڈر کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں۔

کسی مائی کے لال میں جرات نہیں وہ عمران خان کو گرفتار کرے، حماد اظہر

اس موقع پر حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے ماحول بنایا جا رہا تھا، عمران خان کی حفاظت کے لیے کارکن تعینات کیے گئے ہیں.

انہوں نے کہا کہ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ عمران خان زمان پارک میں محفوظ رہیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ وہ عمران خان کو گرفتار کرسکے ۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*