عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری، شہباز گل سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد: شعائر اسلام کی توہین کے الزام میں عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری، شہباز گل سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی قیادت پر مقدموں اور گرفتاریوں کا آغاز ہو گیا، شعائر اسلام کی توہین کے الزام پر عمران خان، فواد چوہدری، شیخ رشید، شہباز گل سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

شیخ رشید کے بھتیجے اور پی ٹی آئی ایم این اے راشد شفیق اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیے گئے، گرفتاری کے بعد انھیں فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔

مقدمے میں نامزد مزید ملزمان کو بھی گرفتار کیے جانے کا امکان ہے، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان اور شیخ رشید کی گرفتاری کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔

انھوں نے کہا مسجد نبویﷺ کے تقدس کو پامال کیا گیا، یہ اپنی گھٹیا سیاست مسجد نبوی تک لے کر گئے، اس معاملے میں نہ معافی ہونی چاہیے اور نہ ہوگی۔

رانا ثنا نے کہا ثبوت موجود ہوئے تو عمران خان اور شیخ رشید کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے، اب تک راولپنڈی اور فیصل آباد میں 2 مقدمات درج ہوئے ہیں، 50 کے قریب لوگوں نے مزید درخواستیں بھی دی ہیں، ہم رکاوٹ نہیں بنیں گے، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*