علی ظفر تنازع؛ عدالت کا میشا شفیع پر جرمانہ

لاہور ہائی کورٹ نے گلوکار اور اداکار علی ظفر کا ایف آئی اے میں درج کرایا گیا مقدمہ خارج کرنے کے لیے میشا شفیع کی درخواست مسترد کردی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عدالت نے گلوکار اور اداکار علی ظفر کا ایف آئی اے میں درج کرایا گیا مقدمہ خارج کرنے کے لیے میشاء شفیع کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

عدالت عالیہ نے میشاء شفیع پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔درخواست کا پس منظر

میشا شفیع نے علی ظفر پر انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے کا الزام لگا رکھا ہے، اس حوالے سے دونوں کے درمیان عدالتی جنگ جاری ہے۔

علی ظفر نے میشاء شفیع سمیت دیگر افراد کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کررکھا ہے۔

میشا شفیع کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں یہ مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

گلوکارہ کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور علی ظفر کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ دونوں فریقین کا سول کورٹ میں ہتک عزت کا کیس چل رہا ہے، دیوانی مقدمہ زیر سماعت ہونے دوران فوجداری مقدمہ درج نہیں کرایا جاسکتا، اس لئے عدالت ایف آئی اے کو میشاء شفیع سمیت دیگر ملزمان کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*