علیمہ خانم کی گرفتاری کیخلاف بہنوں کا قانونی چارہ جوئی کا اعلان

لاہور (21 ستمبر 2026): بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کی گرفتاری کے خلاف نورین خان اور عظمیٰ خان نے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا ہے۔
عمران خان کی بہنوں نورین خان اور عظمیٰ خان نے اپنی بڑی بہن علیمہ خانم کی گرفتاری کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ علیمہ خانم صبح گھر سے نکلیں تو انہیں ڈرائیور سمیت اغوا کیا گیا، بعد میں پتہ چلا علیمہ خانم کی گاڑی تھانے میں کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تمام اقدامات 27 ستمبر کا دباؤ ہے، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ علیمہ خانم کو پکڑنے سے ہم ڈر جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔
نورین اور عظمیٰ خان نے مطالبہ کیا کہ علیمہ خانم تک رسائی دی جائے۔ وہ مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔
دوسری جانب علیمہ خانم کے وکیل رانا مدثر کا کہنا ہے کہ علیمہ خانم مقدمات میں ضمانت پر ہیں اور وہ 9 مئی کے کسی کیس میں مطلوب نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ علیمہ خانم کو گزشتہ روز اس وقت تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا تھا، جب وہ اپنی رہائشگاہ سے جیمخانہ جا رہی تھیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*