عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز کیس میں دانیہ شاہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد

ملزمہ کے خلاف کیس کا چالان جمع ہو چکا ہے مداخلت کا کیس نہیں بنتا، عدالت

انیہ شاہ کی گرفتاری کے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، وکیل لیاقت گبول

کراچی ( کرائم رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سابق ایم این اے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز کیس میں دانیہ شاہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد کردی تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سابق ایم این اے عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ دانیہ شاہ کو پنجاب کے علاقے لودھراں سے غیر قانونی طریقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ دانیہ شاہ کی گرفتاری کے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گیے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کیس کا چالان جمع ہوچکا ہے تو وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جی کیس کا عبوری چالان جمع ہوچکا ہے، ٹرائل کورٹ نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا مگر کوئی کاروائی نہیں کی۔ لیاقت گبول ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ کو ایف آئی اے کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کی جائیں عدالت نے کہا کہ ملزمہ کے خلاف کیس کا چالان جمع ہو چکا ہے مداخلت کا کیس نہیں بنتا ہے اور دانیہ شاہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد کردی۔ خیال رہے دانیہ شاہ کو دسمبر 2022 میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا، وہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*