عامر لیاقت کی تیسری شادی کے بعد طوبیٰ کی سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی پر ان کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کی پہلی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہورہی ہے۔

9 فروری کی شب عامر لیاقت کی دوسری سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے سوشل میڈیا کے ذریعے خلع کا اعلان کیا جس کے اگلے روز ہی عامر لیاقت نے اپنی تیسری شادی کی اطلاع دی۔

تاہم اب گزشتہ شب طوبیٰ انور نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور  قرآن کریم کی آیت کا ترجمہ لکھا کہ ’جو لوگ پاک دامنوں بے خبر ایمان والیوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اوران کے لیےبڑا عذاب ہے’۔

طوبیٰ انور کی ٹوئٹ پر مداحوں کی جانب سے انہیں حوصلہ دیا گیا اور انہیں سراہتے ہوئے مضبوط رہنے کا مشورہ بھی دیا۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت اور طوبیٰ انور نے 2018  میں شادی کی تھی جس کی تصدیق دونوں نے دسمبر 2018 میں کی تھی تاہم ان کی شادی زیادہ عرصے نہیں چل سکی اور طوبیٰ نے چند روز قبل خلع لینے کا اعلان کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*