صبا قمر، بلال سعید نے بریت کی درخواستیں خارج کرنے کا اقدام چیلنچ کردیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار، اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی جانب سے بریت کی درخواستیں خارج کرنے کا اقدام چیلنچ کر دیا گیا۔

مسجد وزیر خان میں عکس بندی  کیس میں عدالت کی جانب سے دیئے گئے صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواستیں خارج کر دی گئی تھیں جنہیں آج اِن دونوں فنکاروں کی جانب سے چیلنچ کیا گیا ہے ۔

ایڈشنل سیشن کی جانب سے درخواستوں پر فریقین کو 2 اپریل کے لیے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

درخواست گزار صبا قمر اور بلال سعید کا اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ اوقاف کی رپورٹ ہمارے حق میں ہے کہ کوئی غیراخلاقی عمل نہیں ہوا تھا، ویڈیو کو ایڈٹ کرکے اور میوزک لگا کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا۔

درخواست گزار صبا قمر اور بلال سعید کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ دوس سال قبل گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے گانے کی ایک ویڈیو مسجد وزیر خان میں عکس بند کی گئی تھی، مسجد میں عکس بندی اور رقص پر ان دونوں فنکاروں کو سوشل میڈیا پر تنقید اور مذمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں مبینہ رقص کے معاملے پر اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف مقدمہ تھانہ اکبری گیٹ میں وکیل فرحت منظور کی درخواست پر درج کیا گیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*