‘صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے’

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنا حکومت کے فرائض میں شامل ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، حکومت صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے وضع کردہ حکمت عملی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ نا فذ کیا جا چکا ہے، جس سے لاکھوں صارفین مستفید ہو رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کنزیومر کورٹس قائم کی جا چکی ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان میں کوئی بھی صارف اپنے حقوق سے محروم نہیں ہو گا، نئے پاکستان میں صارفین کو ان کے جائز حقوق دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کو بھی اپنے حقوق و فرائض سے آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت ہے جبکہ اس دن کو منانے کا مقصد ہی صارفین میں ان کے حقوق کے بارے میں شعور کا عام کرنا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*