شہباز شریف کے بیٹے نے والد کی اچکن پر کیا کہا؟

ومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز  بھی والد کی اچکن  پر تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی تقریب حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں قائم مقام صدر و چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شہباز شریف سے حلف لیا۔

حلف برادری کی تقریب میں شہباز شریف کی اچکن بھی موضوع بحث رہی۔

اہم اب ان کے صاحبزادے سلیمان شریف نے والد کی اچکن پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

سلیمان شریف نے والد شہباز شریف کی اچکن زیب تن کی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ہمیشہ کی طرح خوش لباس شہباز شریف‘۔بعد ازاں سلیمان شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری اور شہباز شریف کی تقریب  حلف برداری کی ایک تصویر کو ری ٹوئٹ کیا۔

تصویر میں صارفین سے پوچھا گیا تھا کہ کس نے بہتر طریقے سے شیروانی پہنی؟

اس کے جواب میں سلیمان شریف نے لکھا کہ یہ واضح ہے جو ہر کام بہتر طریقے سے کرتا ہے۔

سلیمان شریف نے اپنی ٹوئٹ میں والد کو ٹیگ بھی کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*