شہباز شریف آئی جی پر برہم

وزیراعظم اور آرمی چیف پشاور پہنچ گئے،پولیس لائنز میں دھماکے پر ہنگامی اجلاس طلب، واقعے کی رپورٹ مانگ لی

خود کش بمبارپولیس لائنز میں کیسے داخل ہوگیا ؟ پولیس لائنز میں داخلے کا ایک ہی گیٹ ہے، حملہ آور کہاں سے آیا؟وزیراعظم

پولیس لائنز میں فیملی کوارٹرز بھی ہیں، ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی اندر رہ رہا ہوں، تحقیقات کر رہے ہیں، آئی جی کا جواب

پشاور: (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر پشاور پہنچ گئے جہاں وزیراعظم نے پولیس لائنز دھماکے پر ہنگامی اجلاس منعقد کیا، انہیں آئی جی نے ابتدائی رپورٹ پیش کی جس پر وزیراعظم نے آئی جی پر اظہار ہرہمی کیا کہ حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوگیا؟اطلاعات کے مطابق پشاورمیں خودکش حملے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر پشاور پہنچے جہاں انہوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور پشاور پولیس لائنز کے زخمیوں کی عیادت کی۔ ان کے ہمراہ خواجہ آصف، مریم اورنگ زیب اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو کور کمانڈر پشاور نے دہشت گردی کے عوامل اور محرکات کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا نے پولیس لائنز میں ہونے والے خود کش حملے پر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔ وزیراعظم کو پولیس لائنز میں خود کش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دکھائی گئی۔شرکا نے پولیس لائنز حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔وزیراعظم شہباز شریف پشاور پولیس لائنز مسجد میں دھماکے پر آئی جی پر برہم ہوگئے اور ان سے پوچھا کہ خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوگیا ؟ پولیس لائنز میں داخلے کا ایک ہی گیٹ ہے، حملہ آور کہاں سے آیا؟آئی جی معظم جاہ انصاری بے جواب دیا کہ پولیس لائنز میں فیملی کوارٹرز بھی ہیں، ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی اندر رہ رہا ہوں، تحقیقات کر رہے ہیں کہ واقعہ کیسے پیش آیا اور حملہ آور کیسے اندر داخل ہوا؟وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے دفاع پر مامور اداروں پر حملے کرکے خوف و دہشت کی فضائ پیدا کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں جسے ریاست اور عوام کے اتحاد کی قوت سے ناکام بنائیں گے، نیشنل ایکشن پلان پر پوری قوت اور جامعیت سے عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔وزیراعظم نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا اور پولیس لائنز میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے گھر میں سربسجود نمازیوں کا خون بہانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے، یہ جرم کرنے والے اللہ تعالی کی پکڑ سے بچ نہیں سکیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*