شاہراہوں پر اسمارٹ ٹریفک سگنلز نصب کریں گے؛ میئر کراچی کا ٹریفک سگنلز کو بین الاقوامی طرز پر منتقل کرنے کا فیصلہ

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے شاہراہوں پر بین الاقوامی طرز کے اسمارٹ ٹریفک سگنلز نصب کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے؛ میئر کراچی نے میونسپل کمشنر کو ہدایت جاری کی ہے کہ ان جدید سگنلز کی خریداری کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں ریڈ زون اور آئی آئی چندریگر روڈ کو ماڈل سڑکوں کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، جس کے بعد دوسرے مرحلے میں ایم اے جناح روڈ اور پھر شہر کی دیگر اہم شاہراہوں پر یہ نظام نافذ کیا جائے گا؛ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ناگزیر ہے اور اگر ٹریفک کو مؤثر طریقے سے ریگولیٹ کیا جائے تو شہر کے آدھے مسائل خودبخود حل ہو سکتے ہیں، جس سے نہ صرف شہریوں کا وقت بچے گا بلکہ حادثات میں بھی کمی آئے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*