
کراچی کے معروف شاہد شنواری ریسٹورنٹ نے سندھ فوڈ ایوارڈز 2026 میں “بیسٹ شنواری ریسٹورنٹ آف دی ایئر” کا باوقار ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس تقریب میں سندھ بھر سے فوڈ اور ہاسپیٹیلٹی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے۔

شاہد شنواری ریسٹورنٹ کو یہ اعزاز مستند شنواری کھانوں، اعلیٰ معیار، بہترین سروس اور صارفین کے اعتماد کے اعتراف میں دیا گیا۔ ریسٹورنٹ انتظامیہ نے اس کامیابی کو اپنے وفادار صارفین، محنتی عملے اور تمام حامیوں کے نام کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی بہترین معیار اور مستند شنواری کھانوں کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا۔
