شاہد خاقان ۔ عمران کو جیل میں ڈالنے کے مخالف

میں کسی کو بھی جیل میں ڈالنے کے حق میں نہیں، عمران خان کے معاملے میں تحقیقات مکمل کی جائیں، شاہد خاقان

اصولی بات ہے کسی بھی سیاستدان کو جیل میں ڈالنے کا اختیار آپ کے پاس نہیں ہونا چاہیے۔ عمران اپنی غلطیوں کا اعتراف بھی کرتے ہیں

مجھے مریم نواز کے اسلام آباد کنونشن میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ میں کسی کو بھی جیل میں ڈالنے کے حق میں نہیں۔ میڈیا سے بات چیت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو فوری طور پر جیل میں ڈالنے کی مخالفت کردی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان نے بہت سے غلط کام کیے ہیں، وہ خود بھی اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود باتیں کی ہیں، جس کی کوئی حد نہیں، میں سنی سنائی باتوں کا نہیں، ان کے اعتراف کا ذکر کر رہا ہوں۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ عمران خان خود اعتراف کرتے تھے کہ میں نے فلاں کو جیل میں ڈالا فلاں کو پکڑا۔ان کا سوال تھا کہ عمران خان کو کس نے مقدمے بنانے کا اختیار دیا تھا؟ دراصل یہ اختیار انتقام بن جاتا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ 50 سال میں 73 کے آئین کے تحت جونیجو کے سوا تمام وزرائےاعظم جیل گئے، اصولی بات ہے کسی بھی سیاستدان کو جیل میں ڈالنے کا اختیار آپ کے پاس نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں کسی کو بھی جیل میں ڈالنے کے حق میں نہیں، عمران خان کے معاملے میں تحقیقات مکمل کی جائیں اور پھر انہیں سزا دیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے عمران خان پر جو الزام لگانے ہیں لگائیں، روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کریں اور اس معاملے کو مکمل کریں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مریم نواز آئی تھیں، مجھے اسلام آباد کنونشن میں دعوت نہیں دی گئی تھی، یہ اسلام آباد کا کنونشن تھا میں راولپنڈی ڈویڑن کا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ 19 فروری کو مریم نواز راولپنڈی ڈویڑن میں آئیں گی میں وہاں جااو¿ں گا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مریم نواز نے اتوار کو آنے کا کہا تھا لیکن میں اس دن لاہور لٹریری فیسٹول میں تھا، میں نے مریم نواز سے کہا تھا آپ نہ آئیں، میں جب لاہور آو¿ں گا تو ملاقات ہوجائے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*