سیلاب کے پیش نظر 1 لاکھ 33 ہزار 887 افراد اور 3 لاکھ 80 ہزار 363 مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر چکے ہیں

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے صوبے میں سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ایک لاکھ 33 ہزار 887 افراد اور تین لاکھ 80 ہزار مویشیوں کو سیلاب سے بچا کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

​شرجیل میمن نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ سندھ حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور حکومت اس مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں دن رات کام کر رہی ہیں۔

​انہوں نے خبردار کیا کہ اس وقت سیلاب کی سب سے خطرناک صورتحال پنجند اور تریموں کے مقامات پر ہے، تاہم گڈو میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور گڈو، سکھر اور کوٹری میں صورتحال قابو میں ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*