سیاسی صورتحال کے حل میں تاخیر سے روپےکی قدر مزید گر سکتی ہے، چیئرمین ای کیپ

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان(ای کیپ) کے چیئرمین ملک محمد بوستان نےکہا ہےکہ بیرونی ادائیگیوں کے سبب  روپیہ دباؤ میں ہے، سیاسی صورت حال کے حل میں تاخیر سے روپےکی  مزید بےقدری ہوسکتی ہے۔

ایک بیان میں ملک بوستان کا کہنا تھا کہ  رواں مالی سال کے نو مہینوں میں تجارتی خسارہ 35 ارب ڈالر ہوگیا ہے، سیاسی صورت حال جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔

ملک بوستان نےکہا کہ  آئی ایم ایف پروگرام پر فنڈ کا بیان اضافی تشویش کا سبب ہے،  سیاسی بحران کو جلد ختم کرانا ملکی مفاد میں ہے۔

خیال رہے کہ آج ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچتے ہوئے 185 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*