سونے کا بھاؤ تاریخ کی بلند ترین سطح پر

ملک میں ڈالر کے بعد آج سونے کا بھاؤ بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے سے ایک لاکھ 32 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔  ملکی تاریخ میں سونے کی یہ بلند ترین قدر ہے۔

س سے قبل ایک لاکھ 32 ہزار روپے ملک میں سونے کی بلند ترین قدر تھِی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 686 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 855 روپے ہے۔

عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 926 ڈالر فی اونس ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*